صدر شوکت مرزا ئیوف سرکاری دورے پر ترکمانستان کے شہراشک آباد پہنچ گئے ہیں۔ ترکمانستان کے نائب وزیر اعظم تنگریگولی اتاخالیوف اور دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر صدر ازبکستان کا استقبال کیا۔ ازبک صدر بین الاقوامی فورم “زمانے اور تہذیبوں کا باہمی ربط – امن اور ترقی کی بنیاد” کے سیشن سے خطاب کریں گے، جو ترکمان شاعر اور فلسفی مگتیمگلی فراگی کی 300ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ صدر شوکت مرزائیوف اس موقع پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔