سعودی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکہ اور مدینہ میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کو مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ میں رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کی اجازت دیدی ہے ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کے لیے شرائط و ضوابط پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا ہے۔

شرائط و ضوابط کے تحت غیر ملکی افراد اور ادارے کی ملکیت مجموعی طور پر کمپنی کے شیئرز کا 49 فیصد سے زائد کی سرمایہ کاری نہیں کرسکیں گے۔

علاوہ ازیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سعودی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی ہے ، جو کہ سعودی مالیاتی مارکیٹ میں رجسٹرڈ ہیں۔

سرمایہ کاری کی اجازت دینا سعودی عرب کی اقتصادی حکمت عملی اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کا حصہ ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو مزید استحکام ملے گا۔

سعودی عرب مستقبل قریب میں سرمایہ کاروں کو مزید پرکشش مراعات بھی دے گا جس میں سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں