جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کنگ کو 2024 نوبل انعام برائے ادب سے نوازا گیا

جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کنگ کو 2024 کا نوبل انعام برائے ادب ان کی “شدید شاعرانہ نثر” پر دیا گیا ہے، جو تاریخی ٹروما اور انسانی زندگی کی نزاکت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ انعام سویڈش اکیڈمی کی جانب سے دیا گیا ہے، جس کی مالیت 1.1 ملین ڈالر ہے۔ ہان کنگ، ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پہلی جنوبی کورین ہیں۔ انہوں نے 1993 میں شاعری کے ساتھ اپنا ادبی سفر شروع کیا اور ان کو عالمی مقبولیت ان کے ناول ویجیٹریئن سے ملی۔ نوبل انعامات کا آغاز 1901 میں ہوا، اور ادب کا انعام دوسرے انعامات کی نسبت سب سے زیادہ توجہ حاصل کرتا ہے۔ ہان کنگ کے علاوہ، اکیڈمی نے حالیہ سالوں میں دیگر خواتین مصنفین کو بھی انعامات دیے ہیں، جن میں فرانسیسی مصنفہ اینی ارنو اور مصنفہ اولگا ٹوکارچوک شامل ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں