جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے باہر

بھارت کے بعد جنوبی افریقہ کو بھی چیمپئنز ٹرافی 2025ء سے قبل بڑادھچکا لگ گیا ، جنوبی افریقہ کے اہم ترین فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل پائیں گے ۔

کرکٹ کی معروف ویب سیب کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ، فاسٹ باؤلر اینرک نورکیا کمر کی انجری کے باعث آئی سی سی ایونٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔

فاسٹ باؤلر نورکیا نے گزشتہ سال جون سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے بعد سے کوئی بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے دوبارہ میدان میں اترنے والے تھے لیکن نیٹ پریکٹس کے دوران ان کا پاؤں فریکچر ہو گیا ۔

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ جلد چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ کیلئے نورکیا کے متبادل کھلاڑی کا اعلان کرے گا۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں