بھارت میں مذہبی رسومات کے دوران سٹیج گر گیا ، 7 افراد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے ایک سکول میں مذہبی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ، جہاں لکڑی کی مدد سے اسٹیج بنایا گیا تھا لیکن اسٹیج پر زیادہ رش ہونے کے باعث وہ گر گیا ۔ خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی ہو گئے تھے ۔

انتظامیہ کے مطابق اسٹیج گرنے کے فوری بعد ریسکیو کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 7 افراد دم توڑ گئے جبکہ 20 افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ 13 افراد تاحال مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے ، ضلع باغپت کے سکول میں اس تقریب کا اہتمام گزشتہ 25 سے 30 سالوں سے ہورہا ہے ، حادثہ پہلی بار پیش آیا ہے جس کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں