امریکا کے سٹارٹ اپ ڈس پلیس نے جنوری 2023ء میں دنیا کا پہلا ٹیلی ویژن متعارف کروایا جسے چلانے کیلئے بجلی کی ضرورت نہیں ۔ ٹی وی میں کوئی تار بھی موجود نہیں بلکہ اسے بیٹری سے پاور فراہم کی جاتی ہے ۔
امریکی کمپنی اس منفرد وائرلیس ایل ای ڈی ٹی وی کے نئے ورژن کے ساتھ واپس آئی ہے ، اس بار ساؤنڈ بار کو بھی ڈیوائس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ویسے تو مکمل وائرلیس ہونا ہی اس ٹی وی کو منفرد بناتا ہے مگر نئے ماڈل میں یہ واحد نمایاں فیچر نہیں۔55انچ کا کے 4او ایل ای ڈی ٹی وی کسی بھی سپاٹ دیوار پر چپکایا جا سکتا ہے جس کے لیے کسی قسم کے ٹول کی بھی ضرورت نہیں۔
اس منفرد ٹی وی میں زپ لائن نامی فیچر موجود ہے جو اس ٹی وی خود کو دیوار سے نیچے گرنے نہیں دیتا۔اس ٹی وی میں ایکٹیو لوپ ویکیوم ٹیکنالوجی موجود ہے جس کی مدد سے اسے کسی بھی سطح پر رکھ کر چلایا جا سکتا ہے ۔ یعنی اسے کھڑکی سے چپکایا جاسکتا ہے، دیوار پر یا فرش پر کہیں بھی رکھا اور چلایا جا سکتا ہے ۔