ازبکستان کے 157700 شہریوں نے ترکی کا سیاحتی دورہ کیا

ازبکستان کے شماریاتی ادارے کے مطابق، جنوری سے اگست 2024 کے دوران 157700 ازبک شہریوں نے سیاحتی مقاصد کے لیے ترکی کا سفر کیا، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28700 افراد یا 22.3 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 122,637 افراد نے تفریح اور چھٹیوں کے لیے، 29,934 نے رشتہ داروں سے ملاقات کے لیے، 2403 افراد نے علاج کے لیے 1640 نے تعلیم کے لیے، اور 1094 افراد نے سرکاری کام کے سلسلے میں ترکی کا سفر کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں