ازبکستان کا ٹرکوں کیلئے ٹول نرخوں کا از سر نو جائزہ

ازبکستان حکومت نے غیر ملکی ٹرکوں کیلئے ٹول نرخوں کا جائزہ لیا ہے، جو 2025 کے ریاستی بجٹ قانون کے تحت نافذ ہوں گے۔

باالخصوص، ترکمانستان میں رجسٹرڈ ٹرکوں کے داخلہ فیس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ یکم جنوری 2025 سے وزن کے حساب سے درج ذیل فیس لاگو ہوگی۔

10 ٹن تک 130 ڈالرز فی ٹرک (پہلے 50 ڈالرز)

10 سے 20 ٹن تک 180 ڈالرز (پہلے 100 ڈالرز)

20 ٹن سے زیادہ تک 250 ڈالرز (پہلے 150 ڈالرز)

علاوہ ازیں، ترقی پزیر ممالک سے درآمدی فیس اور ترکمانستان کے ٹرکوں سے برآمدی فیس میں 200 دالرز کا اضافہ کیا گیا ہے، جو 175 ڈالرز سے بڑھ کر 375 ڈالرز ہو گئی ہے۔

یورپی یونین کے ممالک اور آذربائیجان کیلئے قیام کے عرصے کے مطابق مختلف نرخ متعارف کرائے گئے ہیں۔

14 دن تک قیام پر 80 ڈالرز

14 دن سے زیادہ قیام پر 280 ڈالرز

یہ فیس، جو ازبکستان میں گاڑی کے داخلے پر لی جاتی ہے، ملک سے نکلتے وقت اصل قیام کی مدت کے مطابق دوبارہ شمار کی جا سکتی ہے۔

ازبکستان میں داخلے پر غیر ملکی ٹرانسپورٹرز سے قومی ٹرانسپورٹرز کی ضروریات سے زیادہ اجازت نامے کے لیے 400 ڈالرز فی اجازت نامہ وصول کیا جائے گا۔ تاہم، ٹرانزٹ اجازت نامے کی فیس پر 0.5 کا کم نرخ لاگو ہوگا جبکہ ترقی پزیر ممالک سے نقل و حمل کی اجازت نامے پر 2 کا اضافی نرخ لاگو ہوگا۔

ایرانی گاڑیوں کے لیے صفر نرخ کی فیس متعین کی گئی ہے، جو باہمی بنیاد پر نافذ ہوگی، جبکہ دیگر ممالک کیلئے فیس درج ذیل برقرار رہے گی۔

تاجکستان کیلئے 100 سے 150 یا 200 تک ڈالرز (وزن کے مطابق)۔ قازقستان کیلئے 300 ڈالرز

کرغزستان کیلئے 300 ڈالرز

افغانستان کیلئے 50 ڈالرز

دیگر ممالک کیلئے 400 ڈالرز

اکتوبر میں ازبکستان اور ترکمانستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی ادائیگیوں کو باہمی اور شفاف بنیادوں پر وصول کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ بتایا گیا کہ، 2025 سے قومی ٹرانسپورٹرز کے لیے فیس برابر ہو جائے گی۔

دونوں ممالک ای-پرمیٹ (E-Permit) کے ذریعے اجازت ناموں کے الیکٹرانک تبادلے کا نظام بھی شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ایسے نظام پہلے ہی ازبکستان، ترکی اور قازقستان کے درمیان نقل و حمل کے لیے نافذ ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں