حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والی اداکارہ نیلم منیر شادی کے بعد دوبارہ انڈسٹری میں انٹری کیلئے تیار ہیں ۔
اداکارہ نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام پر نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے تو شادی پر مبارک باد اور دعائیں دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ دوبارہ پہلے کی طرح انڈسٹری میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ شادی کی وجہ سے اداکارہ نیلم منیر نے شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کی تھی تاہم اس تصویر میں وہ ایک بار پھر سے شوبز میں واپسی کی تیاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “میں شاندار وقت گزار کر واپس آگئی ہوں اور اب دوبارہ کام کیلئے نئی سوچ کے ساتھ پرجوش ہوں۔”
انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری کی وجہ سے انہیں اتنی زیادہ محبت ملی اور وہ دوبارہ کام کر کے اس کو مزید بڑھانا چاہتی ہیں۔
اداکارہ نیلم منیر نے سپورٹ کرنے پر مداحوں، رشتے داروں، عزیزوں کے ساتھ انڈسٹری کے دوستوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے نیلم منیر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی نژاد محمد راشد سے دبئی میں پسند کی شادی کی تھی ۔ اداکارہ کے شوہر دبئی پولیس کے کرائم انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ میں بطور افسر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔