آئی سی سی پرومو میں پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی ایک ساتھ جلوہ گر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کیلئے نیا پرومو ریلیز کر دیا ہے ۔

19فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلہ میں جاری کئے گئے پرومو میں پاکستانی کھلاڑیوں  شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان اور بھارتی کھلاڑی ہاردیک پانڈیا کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

افغان کھلاڑی  محمد نبی اور انگلش کرکٹر فل سالٹ بھی چیمپئنز ٹرافی کے پرومو میں ان ایکشن ہیں ۔

پرومو میں پانچوں کھلاڑیوں کو انتہائی سکیورٹی حصار میں خاص کمرے میں رکھی ایونٹ کی ٹرافی کو حاصل کرنے کی کوششیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

واضح رہے ، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہوگا،ایونٹ 9 مارچ تک جاری رہے گا جس میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، ٹوٹل 15 میچز کھیلے جائیں گے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ہائبرڈ ماڈل کے تحت  چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں