براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

کروڑ پتی شخص نے خزانہ امریکا بھر میں چھپا دیا، تلاش کے اشارے کتاب میں شامل

خدیجہ بھلی | 7 دسمبر 2024
کروڑ پتی شخص نے خزانہ امریکا بھر میں چھپا دیا، تلاش کے اشارے کتاب میں شامل
کرپٹو کرنسی کے ذریعے دولت مند بننے والے جان کولنز بلیک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قیمتی خزانہ 5 مختلف مقامات پر چھپا دیا ہے۔ اس خزانے میں اولمپک گولڈ میڈل، بٹ کوائنز، نایاب ٹریڈنگ کارڈز، تاریخی نوادرات، اور…

کرپٹو کرنسی کے ذریعے دولت مند بننے والے جان کولنز بلیک نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے قیمتی خزانہ 5 مختلف مقامات پر چھپا دیا ہے۔ اس خزانے میں اولمپک گولڈ میڈل، بٹ کوائنز، نایاب ٹریڈنگ کارڈز، تاریخی نوادرات، اور دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں، جن کی مالیت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

کتاب میں خزانے کے اشارے

جان کولنز بلیک نے اپنی کتاب میں ان اشیا کی لوکیشنز کے بارے میں اشارے دیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ڈبے زمین میں دفن نہیں کیے گئے، بلکہ پبلک پراپرٹیز میں چھپائے گئے ہیں، جو کسی بھی سڑک کے قریب 3 میل کے فاصلے پر موجود ہیں۔

خزانے کی تفصیلات

یہ خزانہ نہایت منفرد اشیا پر مشتمل ہے، جن میں 1996 اولمپکس کا ایک گولڈ میڈل، نایاب ہولوگرافک پوکیمون کارڈ، امریکا کے پہلے صدر جارج واشنگٹن کا گلاس، چاند کی چٹان کا ایک ٹکڑا، 21 اونس خالص سونا اور 3 سے 4 ہزار قبل مسیح پرانا چینی بریسلیٹ شامل ہیں۔

جان بلیک کے مطابق خزانے پر انہوں نے 20 لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ کیے ہیں، اور بٹ کوائنز کی موجودہ قیمت کے باعث اس کی مالیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

تجربے کو محفوظ اور پرلطف بنانے کی کوشش

انہوں نے خزانے کی تلاش کو محفوظ اور دلچسپ بنانے پر زور دیا ہے۔ ان کے بقول، تمام ڈبے ایسے مقامات پر چھپائے گئے ہیں جہاں جانا خطرناک نہیں۔ کتاب میں ایک مکمل باب اس بات پر مشتمل ہے کہ خزانے کی تلاش کو کس طرح پرلطف اور محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

خیال کی ابتدا

جان بلیک کو خزانہ چھپانے کا یہ خیال 2010 میں فورسٹ فین کے مشہور خزانے سے آیا، جسے تلاش کرنے میں 10 سال لگے اور کئی افراد کی جانیں گئیں۔ تاہم، بلیک نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا خزانہ تلاش کرنا اگرچہ مشکل ہے، لیکن خطرناک نہیں۔

یہ مہم ان افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جو اشاروں کو سمجھنے یا چھپے ہوئے خزانے کی تلاش کا شوق رکھتے ہیں۔ کیا آپ اس مہم کا حصہ بننا چاہیں گے؟

خبر شیئر کریں