آذربائیجان کے شہر باکو میں اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کوپ-29 کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر کے ماہرین اور رہنما بڑھتے ہوئے موسمیاتی چیلنجز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ کانفرنس سے قبل جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 زمین کا اب تک کا گرم ترین سال بن سکتا ہے۔
یورپی یونین کے کوپرنیکس ارتھ آبزرویشن پروگرام کے ڈائریکٹر کالو بونٹیمپو نے خبردار کیا ہے کہ یہ انسانیت کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ سائنسدانوں نے صنعتی دور کے آغاز کے درجہ حرارت سے ڈیڑھ ڈگری سینٹی گریڈ تک کی حد مقرر کی تھی، مگر یہ حد پہلے ہی عبور کی جا چکی ہے، جس سے موسم مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور زمین پر زندگی مشکل ہو سکتی ہے۔