‘ہم کسی بھی دوسرے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کی ہمیشہ مخالفت کرتے آئے ہیں’، چینی وزارتِ خارجہ کا ایران کو دی گئی امریکی دھمکیوں پر ردِعمل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے تناظر میں چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عالمی معاملات میں طاقت کے استعمال کے خلاف ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ‘ہم کسی بھی دوسرے ملک کے اندرونی امور میں مداخلت کی ہمیشہ مخالفت کرتے آئے ہیں’۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت ہر ملک کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام اور تحفظ ناگزیر ہے۔

صدر ٹرمپ ایران میں جاری مظاہروں کے دوران بارہا یہ مؤقف دہراتے رہے ہیں کہ اگر ایرانی حکومت نے مظاہرین پر گولیاں چلائیں تو امریکہ کارروائی کرے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ایران کے حکمرانوں نے سرخ لکیر عبور کر لی ہے اور اب امریکہ مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

امریکہ نے مظاہرین کی ہلاکتوں کے معاملے پر ایران میں مداخلت کی دھمکی دیتے ہوئے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ایرانی قیادت نے ان سے رابطہ کیا ہے اور وہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو ملاقات سے پہلے بھی کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں