پانی: بنیادی انسانی حق، مگر کروڑوں افراد آج بھی محرومی کا شکار

پانی کو دنیا بھر میں انسانوں کی بنیادی ضرورت اور ایک تسلیم شدہ حق کے طور پر دیکھا جاتا ہے، مگر دنیا بھر میں زمینی حقائق اس کے برعکس ایک سنگین بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔ عالمی اداروں کی رپورٹس کے مطابق کروڑوں افراد آج بھی صاف اور محفوظ پانی سہولت سے محروم ہیں، جس کے باعث نہ صرف پیٹ کی صحت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ سماجی اور معاشی ڈھانچہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

دیہی اور پسماندہ علاقوں میں صورتحال زیادہ تشویشناک ہے جہاں لوگ روزانہ کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں، اور دوردراز کے پسماندہ علاقوں میں اس ذمہ داری کو نبھانے کا بڑا حصہ خواتین اور بچوں پر عائد ہوتا ہے، جس سے بچوں کی تعلیم اور معیارِ زندگی متاثر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی ہیضہ، اسہال اور دیگر مہلک بیماریوں کا بڑا سبب ہے، جو ہر برس ہزاروں قیمتی جانیں لے لیتا ہے

موسمیاتی تبدیلی نے اس بحران کو مزید شدت سے ہمارے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں کہیں خشک سالی اور کہیں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو رہی ہے، جبکہ زیرِ زمین پانی کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ اگرچہ عالمی سطح پر پانی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف منصوبے اور پالیسیاں متعارف کروائی گئی ہیں، تاہم ان پر مؤثر عملدرآمد ایک بڑا چیلنج بنا ہوا ہے۔ ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ حکومتیں پانی کو قومی ترجیحات میں شامل کریں،صاف پانی کے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھائیں اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر آگاہی کمپیئن ، پانی کے ضیاع میں کمی اور مقامی سطح پر مؤثر منصوبہ بندی ناگزیر ہے

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو پانی کا بحران آنے والے برسوں میں مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جو نہ صرف انسانی صحت بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ پانی کو محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ ہر انسان کا بنیادی حق تسلیم کرتے ہوئے اس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں