براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین
اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت اطلاعات کو جمع کیا، ان کا خلاصہ بنایا اور ایک مکمل تصویر تمہارے سامنے رکھ دی۔‘‘ صحافی نے کہا، ’’مگر تصویر پھر شہر میں انتخابات کا موسم آیا۔ خطیبوں نے خطبے دیے، امیدواروں نے منشور پیش کیے، مخالفین نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے، اخبارات نے دستاویزات شائع کیں اور عوام نے سوالات اٹھائے لیکن اب ایک نئی قوت میدان میں تھی۔ ایک امیدوار نے ’’جواب‘‘ سے پوچھا کہ تاشقند اردو: ازبکستان اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت

تاریخ وار خبریں

ویرات کوہلی اور روہت شرما اچانک ٹیسٹ سے ریٹائر کیوں ہوئے، اصل وجہ سامنے آ گئی

16 اگست 2025
ویرات کوہلی  اور روہت شرما اچانک ٹیسٹ سے ریٹائر کیوں ہوئے، اصل وجہ سامنے آ گئی
رواں سال مئی میں بھارت آسٹریلیا سیریز کے اختتام پر اچانک ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ انڈین سپرسٹاز چونکہ زیادہ رنز نہیں کر پا رہے تھے، اسی لئے…

رواں سال مئی میں بھارت آسٹریلیا سیریز کے اختتام پر اچانک ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بعض لوگوں کا خیال تھا کہ انڈین سپرسٹاز چونکہ زیادہ رنز نہیں کر پا رہے تھے، اسی لئے ریٹائر ہوگئے، تاہم اب اس کی حقیقی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری جو ان دونوں پلیئرز کو اچھی طرح جانتے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی اور شرما بھارتی کرکٹ بورڈ کی اندرونی پالیٹکس کی وجہ سے مایوس ہو کر اچانک ریٹائر ہوئے۔

کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید دو سال بھارت کے لیے کھیل سکتے تھے لیکن کچھ ایسا ہوا جس نے انہیں ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کر دیا۔

کرسن گھاوری نے تاسف سے کہا، افسوسناک بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے انہیں الوداعی میچ تک نہیں دیا۔ ایسے عظیم کھلاڑی کو شاندار اور شایانِ شان الوداعی میچ ملنا چاہیے تھا۔ گھاوری نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی کی "چھوٹی موٹی سیاست" کا نتیجہ ہے، ورنہ نہ ویرات اور نہ ہی روہت اپنی مرضی سے کھیل چھوڑنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یہ دونوں کھلاڑی جلد ون ڈے کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ سکتے ہیں، جس کے بعد ان کا 2027 ورلڈ کپ کھیلنے کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 302 میچز میں 14,181 رنز 57.88 کی اوسط سے بنائے، جن میں 51 سنچریاں اور 74 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ بہترین اننگز 183 رنز رہی۔

روہت شرما نے 272 میچز میں 11,168 رنز 48.76 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں، جن میں 32 سنچریاں اور 59 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی سب سے بڑی اننگز 264 رنز ہے۔

خبر شیئر کریں