ازبکستان کے آئی ٹی پارک کا ٹوکیو میں دفتر کا افتتاح

ازبکستان کی وزارت ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے وفد کے جاپان کے دورے کے دوران کئی آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے معاہدے طے پائے۔ اس دورے کا اہم ترین پہلو ٹوکیو کے مرکزی علاقے میں آئی ٹی پارک ازبکستان کے نمائندہ دفتر کا افتتاح تھا۔

اس موقع پر ایک خصوصی پریزنٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپانی مارکیٹ کے لیے آئی ٹی پارک کے منصوبے، دستیاب آئی ٹی سروسز، ٹیکس مراعات اور افرادی قوت کی تربیتی پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر آئی ٹی پارک اور ڈیجیٹل نالج کے درمیان تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔

اس دورے کا اہم مقصد باصلاحیت نوجوانوں کی آئی سی ٹی کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا اور انہیں جدید تکنیکی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں