ازبکستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید بنانے کے لیے عالمی بینک کی جانب سے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فنڈنگ ملک کے لاجسٹکس، ریلوے اور سڑکوں کے نظام میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے زیرِ التوا اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔
منصوبے کے تحت جنوبی علاقے سرخندریا میں ایم-41 شاہراہ کے 91 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیرِ نو کی جائے گی۔ اس سڑک کو ٹو وے سے سے فور وے بنایا جائے گا جبکہ اس میں نئی سطح، بہتر حفاظتی اقدامات اور تقریباً 180 پلوں اور نکاسی آب کے نظام کی تعمیر و مرمت بھی شامل ہے۔
اس منصوبے کا مقصد ازبکستان کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ٹرانسپورٹ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سرکاری ریلوے ادارے ازبکستان ریلوے میں اصلاحات بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں، تاکہ ملک میں نقل و حمل کا نظام مزید مؤثر بنایا جا سکے۔