ازبکستان کا ایران سے اظہارِ یکجہتی، امدادی خوراک اور ادویات روانہ

ازبکستان نے ایران کے لیے خوراک اور طبی سامان پر مشتمل امدادی کھیپ روانہ کی ہے۔

ازبک وزارتِ خارجہ کے مطابق اس امداد میں آٹا، چاول، چینی، پاستا، سورج مکھی کا تیل اور دیگر اشیاء شامل ہیں، جبکہ ادویات اور دیگر طبی سامان بھی بھیجا گیا ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوستی، یکجہتی اور باہمی تعاون کی روایات کا اظہار ہے۔

اس سے قبل ازبکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے حل کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے پر زور دیا تھا

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں