صدر شوکت مرزائیوف اور ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کے درمیان وفود کے ہمراہ ملاقات

برکس سربراہی اجلاس کے پہلے دِن صدر شوکت مرزائیوف نے وفد کے ہمراہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور اُن کے وفد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ازبک-ترک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ ازبک ترک اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط کیا جائے گا۔

ازبک صدر شوکت مرزائیوف نے ازبکستان اور ترکیہ کے درمیان سیاسی، تجارتی، اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کی پیشکش کی جِسے ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے خوش دِلی سے قبول کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ثقافت، سرمایہ کاری اور انسانی شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صدر شوکت مرزائیوف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں فعال مکالموں اور مؤثر مشوروں کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ صدر شوکت مرزائیوف نے ازبکستان اور ترکیہ کے درمیان جیولوجی، معدنیات کے حصول، الیکٹریکل اور مکینکل انجینئرنگ ، نظامِ صحت ، تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مشترکہ ثقافتی تقاریب میں شرکت کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

ملاقات کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور عالمی مسائل پر صحت مند مباحثہ بھی کیا گیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں