پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے،وزیر سرمایہ کاری ازبکستان

ازبکستان کے وزیر برائے سرمایہ کاری ، صنعت اور تجارتی امور لازیز قدرتوف نے تاشقند میں ہونے والے ازبک-پاکستانی تجارتی فورم میں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم 311.1 ملین ڈالر ہے، جو اب بھی اِس کی اصل صلاحیت سے کم ہے۔

اُنہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم 311.1 ملین ڈالر تک پہنچا، جو گزشتہ برس سے 9.8 فیصد زیادہ تھا، تاہم دونوں ممالک کی مشترکہ کاوشوں سے اِسے مزید بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

ازبک وزیر لازیز قدرتوف نے مزید کہا کہ "ترجیحی تجارتی معاہدے میں مزید مصنوعات شامل کر کے ہم تجارتی حجم میں مزید اضافے کی توقع رکھتے ہیں، جِس سے کسٹم ڈیوٹی کی شرح میں کمی اور مصنوعات کی برآمدات کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔”

ازبک- پاکستان بزنس فورم میں 24 پاکستانی کمپنیوں جبکہ 100 سے زائد ازبک کمپنیوں نے شرکت کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں