ازبک سفیر کی پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان میں تعینات ازبکستان کے سفیر، علی شیر تختیوف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، ٹرانسپورٹ و لاجسٹک رابطوں کے فروغ، اور دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اشتراک خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کو دوطرفہ تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیا اور کہا کہ، ازبکستان، پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی اور اعتماد پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں