31 سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ وہ دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عثمان شنواری کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی گئی ہے جبکہ خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
عثمان شنواری نے پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، وہ دسمبر 2013 میں سری لنکا کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی کھیل کر پاکستان کے 58ویں ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی بنے، پھر اکتوبر 2017 میں ون ڈے کیپ نمبر 216، اور دسمبر 2019 میں سری لنکا کے ہی خلاف پاکستان کے 240ویں ٹیسٹ کرکٹر بنے۔
عثمان شنواری نے سری لنکا کیخلاف دو بار ون ڈے میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، شارجہ میں 2017 میں 5 رن پر 34 اور کراچی میں 2019 میں 51 رن پر 5 وکٹیں حاصل کیں۔