امریکا میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث ہزاروں فوجیوں کی تنخواہیں رکنے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ ایسے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی دوست اور کاروباری شخصیت نے فوجیوں کی مدد کے لیے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
امریکا میں جاری سرکاری شٹ ڈاؤن نے فوجی اہلکاروں کی مالی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومتی بندش کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی رک گئی ہے، جس کے بعد پینٹاگون نے ایک غیر معمولی اعلان کیا ہے۔
امریکی وزارتِ دفاع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک نامعلوم قریبی دوست نے فوجیوں کی مدد کے لیے 13 کروڑ ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔ پینٹاگون نے عطیہ دینے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم کہا کہ یہ رقم عارضی ریلیف کے طور پر استعمال کی جائے گی۔
یہ رقم تمام فوجی اہلکاروں کی مکمل تنخواہوں کے لیے ناکافی ہے، اور فی کس تقریباً 100 ڈالر ہی تقسیم کیے جا سکیں گے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ رقم وقتی سہارا تو دے سکتی ہے لیکن مسئلے کا مستقل حل نہیں۔