امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی،ملائیشیا میں اہم مزاکرات آج سے شروع

امریکا اور چین کے اعلیٰ معاشی حکام آج ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں اہم ملاقات کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کو کم کرنا اور اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی مجوزہ ملاقات کو یقینی بنانا ہے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہو رہی ہے جب صدر ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 100 فیصد تک نئے ٹیرف (درآمدی ٹیکس) لگانے کی دھمکی دی ہے۔ یہ فیصلہ چین کی جانب سے نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندیاں لگانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔

ان معدنیات کا استعمال جدید ٹیکنالوجی، جیسے برقی گاڑیاں، سیمی کنڈکٹرز اور ہتھیاروں کی تیاری میں کیا جاتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر چینی نائب وزیرِ اعظم ہی لی فینگ سے ملاقات کریں گے۔

یہ ان رہنماؤں کی مئی کے بعد سے پانچویں ملاقات ہے۔ دونوں ممالک اس بات پر بات چیت کر رہے ہیں کہ تجارتی تنازع مزید نہ بڑھے اور سپلائی چین متاثر نہ ہو

Author

اپنا تبصرہ لکھیں