پاکستان میں سیکیورٹی گارڈ کی بیٹی، قومی انڈر 19 ٹیم میں منتخب ہو گئی

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے تعلق رکھنے والی شہربانو پاکستان انڈر 19 کی قومی ٹیم میں منتخب ہو گئیں۔اُنہوں نے حال ہی میں اپنے کیرئیر کا آغاز نیپال کے خلاف میچ سے کیا، ہیڈ کوچ محسن کمال نے شہربانو کو ڈیبیو میچ کے لیے کیپ پہنائی۔

شہربانو لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر کے طور پر پاکستانی ٹیم میں شامل ہوئی ہیں۔ وہ ایک باصلاحیت کرکٹر ہیں، ڈیبیو کرنے پر اُنہیں مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں