متحدہ عرب امارات نے وزٹ ویزا اور رہائشی قوانین سے متعلق سخت اقدامات کا اعلان کردیا ہے، جن کا مقصد غیر قانونی کام اور دستاویزی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزٹ ویزا پر یو اے ای آنے والے افراد کو کام پر رکھنے والے آجر کو 10 ہزار درہم جرمانہ کیا جائے گا، جبکہ وزٹ ویزا ہولڈر کی جانب سے غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے کی صورت میں قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رہائشی دستاویزات میں جعل سازی یا ردو بدل کے جرم میں فرد کو 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اسی طرح اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ سے 50 لاکھ درہم تک کے بھاری جرمانے عائد کیے جا سکتے ہیں۔