فلپائن میں سمندری طوفان کلمیگی سے 114 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے ملک کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔
یہ اس سال فلپائن سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان آبادی کے لحاظ سے بڑے جزیرے سیبو میں ہوا جہاں 71 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 127 افراد لاپتہ اور 82 زخمی ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق، مزید 28 اموات کی اطلاعات ہیں جنہیں تاحال قومی سیول ڈیفینس کے ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ صدر مارکوس جونیئر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ فیصلہ نہ صرف طوفان کلمیگی کی تباہ کاریوں بلکہ ایک اور ممکنہ طوفان “اوان” کی پیش گوئی کے باعث کیا گیا ہے جو ہفتے کے اختتام پر ملک سے ٹکرا سکتا ہے۔
جمعرات کی صبح طوفان فلپائن سے نکل کر وسطی ویتنام کی جانب بڑھ گیا ہے جہاں اس کی شدت مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے