ترکیہ و امریکہ پابندیوں کے خاتمے کے قریب ہے، خاقان فدان

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ خاقان فدان فدان نے کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ترکیہ اور امریکہ بہت جلد سی اے اے ٹی ایس اے پابندیوں کے خاتمے کا کوئی راستہ نکال لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک اس معاملے پر باضابطہ طور پر کام شروع کر چکے ہیں۔

امریکہ نے 2020 میں روس سے ایس-400 فضائی دفاعی نظام خریدنے پر ترکیہ پر پابندیاں لگائی تھیں اور اسے ایف-35 لڑاکا طیاروں کے منصوبے سے بھی نکال دیا تھا۔ ترکیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ ناانصافی پر مبنی تھا اور وہ امید رکھتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق خاقان فدان نے دوحہ فورم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جو ابتدائی اٹھائیس نکاتی تجویز سامنے آئی تھی، اسے اب ایک نئے خاکے میں ڈھالا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکہ مذاکرات کو صحیح سمت میں آگے بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور امید ہے کہ فریقین مذاکرات کی میز نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے ایک بار پھر یہ پیشکش بھی دہرائی کہ ترکیہ یوکرین اور روس کے درمیان نئی امن بات چیت کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں