صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،اہم امور پر اتفاق

جنوبی کوریا کے ساحلی شہر بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، باہمی تعلقات اور عالمی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے شی جن پنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ “میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں آج اپنے پرانے دوست کے ساتھ ہوں۔ شی جن پنگ ایک باوقار رہنما اور عظیم ملک کے عظیم لیڈر ہیں۔ ہم پہلے ہی کئی اہم معاملات پر اتفاق کر چکے ہیں، اور مزید نکات پر بھی اتفاق کریں گے۔”

دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے ٹرمپ کے بین الاقوامی سطح پر امن کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن دنیا کی دو بڑی معیشتیں ہیں، جن کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہے، تاہم “اختلافات کے باوجود ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنا چاہیے۔ تاریخ نے ہمیں یہی سبق دیا ہے کہ چین اور امریکا کو شراکت دار اور دوست ہونا چاہیے۔”

شی جن پنگ نے مزید کہا کہ چین غز-ہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے کردار کی قدر کرتا ہے اور دنیا بھر میں تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں