ٹرمپ کی برکس ممالک کو نئی دھمکی، تعلقات رکھنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد ہوگا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک بار پھر اپنی امریکہ فرسٹ پالیسی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ برکس ممالک کے امریکی مخالف پالیسیوں کے ساتھ صف بندی کرنے والے ممالک پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں برکس ممالک کے رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس جاری ہے۔

اتوار کی دوپہر کو ریو ڈی جنیرو میں برکس سربراہی اجلاس کے افتتاحی سیشن کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں گروپ نے خبردار کیا کہ ٹیرف میں اضافہ عالمی تجارت کے لیے خطرہ ہے، جو ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر اس کی بالواسطہ تنقید کا تسلسل ہے۔

اس بیان کے چند گھنٹوں بعد، صدر ٹرمپ نے اپنے “ٹروتھ سوشل” اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں دھمکی دی کہ کوئی بھی ملک جو برکس کی امریکی مخالف پالیسیوں کے ساتھ صف بندی کرے گا، اس پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں کوئی استثنیٰ نہیں ہوگا۔

تاہم، ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں “امریکی مخالف پالیسیوں” کی وضاحت یا تفصیل نہیں دی۔

کانفرنس کے دوران جاری مشترکہ اعلامیے میں، رہنماؤں نے ایران کے شہری انفراسٹرکچر اور پرامن جوہری تنصیبات کے خلاف حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ گروپ نے غزہ پر اسرائیلی حملوں اور فلسطینی عوام کے لیے شدید تشویش کا اظہار کیا، اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملےکی مذمت کی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں