صدر ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر تکنیکی خرابی، اسکیلیٹر بند ہو گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آمد کے موقع پر اس وقت ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں موجود اسکیلیٹر اچانک بند ہو گیا۔ اس واقعے کے باعث صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کو پیدل سیڑھیاں چڑھ کر اجلاس ہال تک پہنچنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے عمارت میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جیسے ہی صدر ٹرمپ اور خاتون اول اسکیلیٹر پر سوار ہوئے، اچانک مشین نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کو سیڑھیوں کے ذریعے اوپر جانا پڑا۔

صدر ٹرمپ نے یہ معاملہ اپنی تقریر میں بھی اٹھایا اور طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ مجھے یہاں صرف ایک ٹوٹا ہوا اسکیلیٹر ملا۔ اگر خاتون اول کی صحت اچھی نہ ہوتی تو وہ گر جاتیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے اس واقعے کو ناخوشگوار قرار دیا۔

بعد ازاں صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مزید سخت ردعمل دیتے ہوئے اس واقعے کو ’’سازش‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا بلکہ تین خطرناک واقعات میں سے ایک تھا۔‘‘ ان کے مطابق نہ صرف اسکیلیٹر بند ہوا، بلکہ ٹیلی پرامپٹر میں بھی خرابی آئی اور آواز کا نظام بھی ناکام رہا۔ صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش کو خط لکھ کر ان تمام واقعات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک نے اس واقعے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اسکیلیٹر اس وقت رکا جب صدر ٹرمپ کے وفد میں شامل ایک ویڈیوگرافر نے غلطی سے ایمرجنسی اسٹاپ کا بٹن دبا دیا۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ ٹیلی پرامپٹر اقوام متحدہ کا نہیں بلکہ صدر ٹرمپ کی ٹیم کا اپنا تھا، اس لیے اس خرابی کی ذمہ داری یو این پر عائد نہیں ہوتی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں