امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ممکنہ طور پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی نشاندہی کی ہے، جس کا مقصد امریکی کسانوں کو تحفظ فراہم کرنا اور بھارت سے درآمد ہونے والے سستے چاول کے “ڈمپنگ” خدشات کو روکنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی (دی اکنامک ٹائمز ) کے مطابق صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی کسانوں کے لیے نئے سپورٹ پیکیج کے اعلان کے دوران کہا کہ بھارت کی جانب سے سستے چاول امریکی مارکیٹ میں آنے سے مقامی کسانوں کی آمدنی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس صورتحال کا جائزہ لیں گے اور ضرورت پڑنے پر مزید اقدامات کریں گے۔

اس سے قبل امریکا نے بھارت کی مختلف مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر رکھی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، صدر ٹرمپ کی یہ بیان بازی بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات میں نئی کشیدگی پیدا کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

مزید برآں، صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والے کھاد (fertilizer) پر بھی ممکنہ ٹیرف کی نشاندہی کی، جس کا مقصد امریکی پیداوار کو بیرونی انحصار سے محفوظ کرنا ہے۔ یہ اقدامات امریکی کسانوں کے لیے آسانی پیدا کر سکتے ہیں، مگر بین الاقوامی تجارتی تعلقات میں کشیدگی بھی بڑھا سکتے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں