صدر ٹرمپ نے ہنگری کو روسی توانائی پابندیوں سے ایک سال کی رعایت دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگری کو روس سے تیل اور گیس خریدنے پر عائد پابندیوں سے ایک سال کے لیے استثنا دے دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اس بات کی تصدیق کی۔

یہ اعلان ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کی وائٹ ہاؤس آمد کے دوران کیا گیا، جوصدر ٹرمپ کے قریبی سیاسی ساتھی ہیں اور روس کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ہنگری کے لیے یہ رعایت اس لیے ضروری ہے کیونکہ انہیں دوسرے ذرائع سے تیل اور گیس حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اس معاہدے کے تحت ہنگری نے امریکہ سے بڑی مقدار میں قدرتی گیس خریدنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ تاہم یورپ کے کئی ممالک اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں، کیونکہ وہ طویل عرصے سے ہنگری کے روس کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر اعتراض کرتے آئے ہیں۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ ہنگری ایک زمین سے گھرا ہوا ملک ہے اور اسے روسی توانائی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک پر تنقید کی جو خود روسی تیل خریدتے ہیں مگر ہنگری پر تنقید کرتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے یوکرین جنگ پر بھی بات کی۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔ ہنگری کے وزیراعظم نے کہا کہ صرف ہنگری اور امریکہ امن چاہتے ہیں، جبکہ دیگر حکومتیں جنگ جاری رکھنا چاہتی ہیں۔

اوربان نے کہا کہ ہنگری کے عوام کو “سستی روسی توانائی” فراہم کرنا ان کا وعدہ ہے اور اس کا مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم رکھنا ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں