امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے ساتھ ناانصافی اور زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر لکھا کہ “یہ شرمناک بات ہے کہ جی 20 کا اجلاس جنوبی افریقہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ وہاں سفید فام کسانوں کو مارا جا رہا ہے اور ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ جب تک یہ حالات جاری رہیں گے، کوئی امریکی عہدیدار جنوبی افریقہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگلا جی 20 اجلاس 2026 میں میامی، امریکہ میں ہوگا۔
جنوبی افریقہ کی حکومت نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایسا کوئی “نسلی قتل عام” نہیں ہو رہا۔ صدر سیرل رامافوسا نے کہا کہ زمین سے متعلق نیا قانون صرف انصاف پر مبنی تقسیم کے لیے ہے، تاکہ ملک میں زمین کی ملکیت میں برابری پیدا کی جا سکے