تجارتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جنگوں کا کوئی فاتح نہیں ہوتا، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تجارتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی جنگیں تاریخ کے رجحان اور معاشی قوانین کے خلاف ہیں، اور ان کا کوئی فاتح نہیں ہو سکتا۔

بیجنگ میں بین الاقوامی اقتصادی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکا دوطرفہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدارسمت میں لے جانے کے لیے چین کے ساتھ تعاون کرے گا۔

چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین بات چیت کو برقرار رکھنے، تعاون کو فروغ دینے اور اختلافات کو حل کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو رواں سال کے اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے کا مکمل اعتماد ہے اور وہ عالمی اقتصادی ترقی کے سب سے بڑے انجن کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شی جن پنگ کے بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین عالمی تنازعات کے بجائے مذاکرات اور تعاونکے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی معیشت میں اپنا قائدانہ کردار برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں