افطار کے بعد چائے پینے والوں کے لیے اہم مشورے

رمضان میں افطار کے بعد چائے پینے کا رجحان بہت عام ہے، مگر یہ جاننا ضروری ہے کہ چائے کب اور کیسے پینی چاہیے تاکہ صحت پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔ خاص طور پر اگر افطار میں پکوڑے، سموسے یا دیگر تلی ہوئی اشیاء کھائی گئی ہوں تو فوراً چائے پینا معدے کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق، چائے اور تلی ہوئی چیزوں کا امتزاج ہاضمے پر دباؤ ڈالتا ہے اور بدہضمی، تیزابیت اور معدے کی جلن جیسی شکایات پیدا کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ چائے میں موجود کیفین آئرن کے جذب ہونے کی صلاحیت کو کم کرتی ہے، جو خون کی کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس لیے افطار کے فوراً بعد چائے پینے سے گریز کرنا بہتر ہے۔
اگر چائے پینا ضروری محسوس ہو تو اسے صحت بخش بنانے کے لیے ادرک، دارچینی، الائچی اور کالی مرچ جیسے اجزاء شامل کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ ادرک معدے کی جلن کم کرتی ہے، دارچینی خون میں شکر کی سطح متوازن رکھتی ہے، الائچی ہاضمے کو بہتر بناتی ہے اور کالی مرچ غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ، اگر پکوڑوں اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کو زیادہ صحت مند بنانا ہو تو انہیں تلنے کے بجائے بیک یا ایئر فرائی کرنا بہتر ہے تاکہ اضافی چکنائی سے بچا جا سکے۔
افطار کے فوراً بعد چائے پینے کے بجائے کم از کم 30 سے 40 منٹ کا وقفہ دینا زیادہ مفید ہوتا ہے۔ اس طرح معدہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ہاضمے کے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔ اگر چائے کو درست اجزاء کے ساتھ مناسب وقت پر پیا جائے تو یہ نہ صرف ذائقہ دار بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں