تاشقند اردو کی جانب سے ازبکستان میں اردو بولنے والی کمیونٹی کے اعزاز میں ظہرانے کا انعقاد، مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز کی شرکت۔

تاشقند اُردو کی جانب سے تاشقند میں  ازبکستان میں موجود اُردو بولنے والی کمیونٹی ، اُردو  کے اساتذہ اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ ظہرانے میں تاشقند اردو کے صدر راشد محمود اورع چئیرمین ذبیح اللہ بلگن نے  میزبانی کےت فرائض سر انجام دیے۔

اس موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین “تاشقند اردو “ ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ ہم “ تاشقند اردو “ میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں موجود تئیس کروڑ اردو بولنے والوں تک ازبکستان کا مثبت تعارف اور روشن چہرہ پہنچانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا “تاشقند اردو” جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور انتہائی پیشہ ور ماہرین کی ٹیم کے ساتھ میدان صحافت میں اترا ہے ۔ بہت جلد اس سروس کا باقائدہ آغاز کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہم پاکستانی صحافیوں کو ازبکستان اور ازبک صحافیوں کو پاکستان کے دورے کروائیں گے ۔

اس موقع پر پریذیڈنٹ  “تاشقند اردو” راشد محمود کا کہنا تھا کہ ازبکستان میں بہت کمی محسوس کی جارہی تھی کہ اردو کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے اور ازبکستان کی خبریں اردو زبان میں ترجمہ ہو کر دنیا بھر میں اردو بولنے والوں تک رسائی حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا ہم نے “تاشقند اردو” کی بنیاد رکھ کر یہ خواب سچ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اس موقع پر پروفیسر شرف مرزائیوف ، پروفیسر بختیار ، پروفیسر امیدہ ، پروفیسر مغیرہ ، پروفیسر ناظمہ پروفیسر نجیدہ سمیت صحافتی برادری نے بھی  تاشقند اُردو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں