افغان طالبان کی جانب سے لانچ کیے گئے ڈرونز اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے؛ آئی ایس پی آر

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرنے کہا ہے کہ 13 مارچ کو افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں چند سادہ نوعیت کے ڈرونزبھیجے گئے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ ڈرونز اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی اقدامات کے نتیجے میں ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، تاہم ان کے ملبے کے گرنے سے کوئٹہ میں دو بچے زخمی ہو گئے جبکہ کوہاٹ اور راولپنڈی میں ایک ایک شہری کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے اور یہ اقدامات اس ‘دہشت گردانہ سوچ’ کی یاد دہانی کراتے ہیں جو افغان طالبان کے طرزِ عمل میں نمایاں ہے۔ فوج کے مطابق، ایک طرف افغان طالبان عالمی ہمدردی حاصل کرنے کے لیے خود کو متاثرہ فریق کے طور پر پیش کرتے ہیں جبکہ دوسری جانب وہ اپنے معاون گروہوں اور درونز کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

فوجی ترجمان کے مطابق، پاکستان کے عوام اور مسلح افواج افغانستان پر ‘قابض’ اس مسلح گروہ کی اصل نیت اور طرزِ عمل سے بخوبی آگاہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن غضب للحق اس وقت تک جاری رکھے گی جب تک افغان طالبان افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی سے متعلق پاکستان کے بنیادی خدشات کو دور نہیں کرتے۔

بیان کے مطابق، پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی اور اس کی مختلف شکلوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گی اور افغان طالبان کی جانب سے ہونے والی ایسی اشتعال انگیزیوں کے باوجود ملک کے عوام کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں