ٹی 20 ایشیا کپ:افغانستان کی شاندار جیت، ہانگ کانگ کو 94 رنز سے شکست

افغانستان نے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے ہانگ کانگ کو بڑے مارجن سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا۔

ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے پہلے میچ میں افغانستان نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 94 رنز کے بڑے فرق سے ہرا دیا، نیز یہ میچ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں کھیلا گیا۔

افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شروعات میں افغان ٹیم کو دو جھٹکے لگے جب اوپنر رحمٰن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران جلدی آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد صادق اللہ اتل اور محمد نبی نے مل کر اننگز کو سنبھالا ، جبکہ محمد نبی نے 33 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔

اس کے بعد صادق اللہ اتل اور عظمت اللہ عمرزئی کے درمیان 82 رنز کی اچھی شراکت ہوئی، جس نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔ عظمت اللہ نے 53 رنز بنائے، جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ صادق اللہ نے بھی 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

افغانستان نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ہانگ کانگ کی طرف سے کنچت شاہ اور ایوش شکلا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عتیق اقبال اور احسان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں بالکل ناکام رہی جبکہ صرف بابر حیات نے 39 اور کپتان یاسم مرتضیٰ نے 16 رنز بنائے، باقی تمام کھلاڑی 10 رنز سے کم پر آؤٹ ہو گئے اور ٹیم پوری 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

افغانستان کے گیند بازوں نے بھی بہت عمدہ باؤلنگ کی ،جبکہ فضل حق فاروقی اور گلبدین نائب نے دو دو وکٹیں لیں، جب کہ راشد خان، نور احمد اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
عظمت اللہ عمرزئی کو ان کی جارحانہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں