ترکیے کے ساحلی علاقے ایوالک سے پتھر کے زمانے کے 138 قدیم اوزار دریافت

ترکی کے ساحلی علاقے ایوالک سے پتھر کے زمانے کے 138 قدیم اوزار دریافت ہوئے ہیں، جو انسانی ارتقا اور قدیم دور کی ٹیکنالوجی کی اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ترکی کے ساحلی علاقے ایوالک سے پتھر کے زمانے کے 138 قدیم اوزار دریافت ہوئے ہیں۔

ترکی کے ساحلی علاقے ایوالک میں ایک نئی تحقیق میں 138 قدیم پتھر کے اوزار دریافت ہوئے ہیں جو انسانوں کے بہت پرانے زمانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ اوزار انسانی ترقی اور قدیم دور کی تکنیکی مہارتوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

یہ اوزار ایک خاص پتھر تراشنے کی تکنیک کے ذریعے بنائے گئے ہیں، جسے ماہرین “لیوالوآس طریقہ” کہتے ہیں۔ یہ طریقہ قدیم انسانوں کی ایک نسل، جنہیں نیاندرتھالز بھی کہا جاتا ہے ۔ اس طریقے میں پتھر کو خاص انداز میں تراش کر شکار، دفاع اور دیگر کاموں کے لیے اوزار تیار کیے جاتے تھے۔

دریافت شدہ اوزاروں میں مختلف اقسام کی چھوٹی اور بڑی کلہاڑیاں، خنجر اور دیگر کاٹنے والے اوزار شامل ہیں۔ یہ اوزار تقریباً 200 مربع کلومیٹر کے رقبے پر 10 مختلف مقامات سے ملے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ علاقہ قدیم دور میں انسانی آبادیاں رہا کرتا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایوالک کا ساحلی علاقہ انسانوں کے یورپ تک پہنچنے کے قدیم راستے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔ جب سمندر کی سطح کم تھی تو زمین کے راستے آسان ہو جاتے تھے، جس سے انسان یہاں سے یورپ تک جا سکتے تھے۔ اس دریافت سے انسانی تاریخ اور قدیم انسانی نقل و حرکت کے بارے میں نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

یہ دریافت اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ قدیم انسانوں نے اپنے ماحول کے مطابق اوزار بنائے اور اپنی روزمرہ زندگی کے مختلف کاموں میں استعمال کیے۔ اس سے ہمیں انسانی ترقی کے سفر کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں