پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز کے ساتھ ہی زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 729 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے ساتھ ہی انڈیکس 94 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس نے 93,514 کی بلند ترین سطح کو عبور کیا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 771 پوائنٹس کے اضافے سے 93,291 پر بند ہوا تھا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں