بھارتی زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر کے پولیس سٹیشن میں دھماکا، کم از کم 9 افراد ہلاک، 32 زخمی

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں پولیس چیف کے مطابق، سری نگر کے علاقے نوگام میں واقع پولیس اسٹیشن کے اندر ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سری نگر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کے سربراہ نلین پربھات نے بتایا کہ اس دھماکے میں ہلاکتوں کے علاوہ 27 پولیس اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 32 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف ایس ایل کی فارنزک ٹیم انتہائی احتیاط کے ساتھ شواہد جمع کر رہی تھی کہ تقریبا11 بج کر 20 منٹ پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس چیف نے اس حادثے سے متعلق کسی بھی قسم کے اندازوں یا قیاس آرائیوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں فائدہ مند نہیں ہوں گی۔

نلین پربھات کے مطابق، مرنے والے 9 افراد میں فارنزک ٹیم کے تین ارکان، دو ریونیو افسران اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ 27 پولیس اہلکار، دو ریونیو افسران اور تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس سٹیشن کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا اور آس پاس کی عمارتیں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

یاد رہے، یہ دھماکہ خیز مواد ہریانہ کے علاقے فرید آباد سے لایا گیا تھا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں