سری لنکا میں سیلاب اور لینڈسلائڈنگ سے تباہ کاریاں، ہلاکتیں 618 تک پہنچ گئیں

سری لنکا میں طاقتور طوفان ڈٹوہ کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مسلسل بارشوں کے باعث نئے لینڈ سلائیڈنگ الرٹس جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 618 ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب بھی 209 افراد لاپتہ ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کا کہنا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں اور شمال مغربی میدانی علاقوں میں زمینی توازن مزید کمزور کر رہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، جو ملک کی آبادی کا تقریباً دس فیصد ہیں۔

حکام کے مطابق کئی علاقے تاحال لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے منقطع ہیں، جنہیں ہنگامی امداد پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹر اور طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ میانمار سے بھی امدادی سامان کی ایک کھیپ اتوار کے روز سری لنکا پہنچی ہے۔

ملک بھر میں 75 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں 5 ہزار کے قریب گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ سرکاری پناہ گاہوں میں موجود افراد کی تعداد سیلابی پانی اترنے کے بعد کم ہو کر 1 لاکھ رہ گئی ہے، جو پہلے 2 لاکھ 25 ہزار تھی۔

حکومتی اندازوں کے مطابق بحالی اور تعمیر نو پر 7 ارب ڈالر تک کا خرچ آسکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے سری لنکا کی درخواست پر 200 ملین ڈالر اضافی امداد پر غور کرنے کی تصدیق کی ہے۔

صدر انورا کمارا دسانایکے نے پارلیمان میں بتایا کہ اگرچہ ملکی معیشت بہتر ہو رہی ہے، لیکن موجودہ آفت سے نمٹنے کے لیے مزید مدد کی ضرورت ہے۔ادھر ایشیا کے دیگر حصوں میں بھی تباہ کن بارشیں اور سیلاب جاری ہیں۔ انڈونیشیا کے صوبہ آچے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 900 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تھائی لینڈ میں 276، ملائیشیا میں 2 اور ویتنام میں کم از کم 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں