اسپاٹی فائی نے موسیقی شیئر کرنے کا نیا سوشل طریقہ متعارف کرا دیا

عالمی میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے اپنے صارفین کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے بعد دوستوں کے ساتھ موسیقی شیئر کرنا پہلے سے زیادہ آسان اور براہِ راست ہو گیا ہے۔ اس نئی سہولت کا مقصد صارفین کو ایپ کے اندر رہتے ہوئے سماجی طور پر مزید متحرک بنانا ہے۔

اس اپ ڈیٹ کے تحت اسپاٹی فائی نے ’’لسننگ ایکٹیویٹی‘‘ کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے میسجز سیکشن میں یہ دکھا سکتے ہیں کہ وہ اس وقت کون سا گانا سن رہے ہیں۔ اگر صارف اس وقت موسیقی نہیں سن رہا تو اس کا حالیہ سنا گیا گانا خود بخود ظاہر ہو جائے گا۔

یہ فیچر بطورِ ڈیفالٹ بند رکھا گیا ہے اور صرف انہی دوستوں یا اہلِ خانہ کو نظر آتا ہے جو پہلے سے اسپاٹی فائی میسجز کے ذریعے صارف سے منسلک ہیں۔ صارف اپنی پرائیویسی اور سوشل سیٹنگز میں جا کر اسے کسی بھی وقت آن یا آف کر سکتا ہے۔

نئی سہولت کے ذریعے صارف اپنے دوست کی موسیقی پر فوری ردِعمل دے سکتا ہے، گانے کو فوراً چلا سکتا ہے یا اپنی میوزک لائبریری میں شامل کر سکتا ہے، جس سے موسیقی کی دریافت مزید سماجی اور دلچسپ بن گئی ہے۔

اسپاٹی فائی نے اسی اپ ڈیٹ میں ’’ریکوئیسٹ ٹو جیم‘‘ نامی فیچر بھی شامل کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین دوستوں کو ایک ساتھ لائیو موسیقی سننے کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اس فیچر کی مدد سے صارف یہ دیکھ سکتا ہے کہ اس کا دوست اس وقت موسیقی سن رہا ہے اور وہ اسی لمحے جیم سیشن میں شامل ہو سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق لسننگ ایکٹیویٹی تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی، جبکہ ریکوئیسٹ ٹو جیم فیچر صرف اسپاٹی فائی پریمیم صارفین کے لیے مخصوص ہے۔ یہ نئی سہولیات اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار متعارف کرائی جا رہی ہیں، جبکہ فروری کے اوائل تک ان کی مکمل دستیابی متوقع ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں