قومی اسمبلی میں جاری اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخیاں ختم کرنے کے لیے مذاکرات از حد ضروری ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے لیے میرا گھر اور دفتر حاضر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی ایشوز سمیت کسی بھی معاملے پر مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی خبریں چند دنوں سے زیرِ گردش ہیں، مگر اب تک کسی جانب سے مذاکرات شروع کی تصدیق نہیں ہوئی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے سِول نافرمانی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے مدارس بِل منظور نہ ہونے پر احتجاجی کال دی جا رہی ہے۔