اسپیس ایکس نے دنیا بھر میں تیز رفتار اور کم تاخیر والے انٹرنیٹ کی فراہمی کے اپنے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے 27 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں بھیج دی ہیں۔
یہ سیٹلائٹس پیر کی صبح امریکہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجے (ای ڈی ٹی) فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن کے لانچ کمپلیکس 40 سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کی گئیں۔
راکٹ کے پہلے مرحلے کا بوسٹر اپنی 27ویں پرواز کے بعد کامیابی سے زمین پر واپس آیا اور بحرِ اوقیانوس میں موجود ڈرون شپ “Just Read the Instructions” پر باحفاظت لینڈ کیا۔
اس مشن کا مقصد اسٹار لنک سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں پہنچانا ہے، جہاں سے یہ دنیا کے مختلف خطوں میں انٹرنیٹ سروس کو مزید بہتر بنائیں گی۔ اسپیس ایکس کے مطابق، یہ سسٹم ان علاقوں میں بھی انٹرنیٹ کی فراہمی کو ممکن بنائے گا جہاں روایتی ذرائع رسائی حاصل نہیں کر سکے۔