امریکا میں برفانی طوفان کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان نے زندگی مفلوج کردی، ریکارڈ توڑ برفباری اور تیز ہواؤں نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 31 ملین سے زائد افراد کے لیے برفانی طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، جبکہ 3200 سے زائد پروازیں منسوخ اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

ہیوسٹن سے الاباما تک 3 سے 6 انچ، نیو اورلینز میں 8 انچ، اور فلوریڈا میں 5.5 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی، جو کئی دہائیوں پرانے ریکارڈز توڑ چکی ہے۔ الاباما میں ایک دن میں 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 5 انچ سے زائد برفباری ہوئی۔

مزید براں، لوزیانا، جارجیا، فلوریڈا، مسیسیپی، اور الاباما میں ہنگامی حالت نافذ ہے، اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں