اداکارہ ریچا چڈھا نے کس انوکھے طریقے سے وزن کم کیا؟

سو جاؤ وزن کم ہو جائے گا! بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا کی اچھوتی کہانی، مگر کیا یہ واقعی کوئی فارمولا ہے یا صرف ایک گپ شپ ؟

پہلے اس سوال کا جواب کہ کیا نیند سے وزن کم کرنا واقعی ممکن ہے؟ جی ، اس کا جواب ہاں میں ہے۔ سائنس کہتی ہے جی ہاں یہ ممکن ہے ۔

آپ سوچ رہے ہوں گے، "یہ کیا بات ہے؟ صرف سوئیے اور وزن گھٹ گیا؟” مگر یہی حقیقت ہے—تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے سفر میں نیند نہ صرف مؤثر بلکہ بہت ضروری ہے۔

ایک چونکا دینے والی ریسرچ
ایک مطالعے کے مطابق بہتر نیند جو مقدار میں زیادہ اور معیار میں بہتر ہو دونوں وزن کم کرنے میں کامیابی کے امکانات کو 33% تک بڑھا دیتی ہے ۔ جن لوگوں نے اپنی نیند میں تقریباً سوا گھنٹے کا اضافہ کیا، ان کا روزانہ کیلوریز کا استعمال 270 کیلوری تک کم ہو گیا اور یہ سب بغیر خوراک یا ورزش میں کسی تبدیلی کے ہوا ۔

دراصل نیند کی کمی سے بھوک بڑھانے والا ہارمون ghrelin بڑھتا ہے اور بھوک روکنے والا ہارمون leptin کم ہوتا ہے ۔ یعنی نیند کم، بھوک زیادہ!

چھ گھنٹے سے کم نیند راتوں رات موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، جبکہ مسلسل سات یا اس سے زیادہ گھنٹوں کی نیند وزن کو قابو میں رکھتی ہے ۔

مختصر یہ کہ: اگر آپ اپنی خوراک یا ورزش برقرار رکھتے ہوئے صحیح نیند لیتے ہیں، تو وزن کم کرنا زیادہ آسان اور دیرپا ثابت ہو سکتا ہے۔

ریچا چڈھا کی نیند پر مرکوز وزن کم کرنے کی کہانی

بولی وُڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے وزن کم کرنے کے سفر میں نیند کی طاقت کو استعمال کیا اور تین مہینے میں تقریباً 15 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ریچا چڈھا کی اداکاری نے گینگ آف واسع پور میں فلم بینوں کو چونکایا تھا ۔ مذاحیہ ہٹ فلم "فُقرے ” کی "بھولی پنجابن” جو ورک آوٹ کی رسیا تھی ۔ "ہیرا منڈی” سیریز کی لجو کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔
ریچا چڈھا ، نامور اداکار علی فضل کی بیوی ہیں حال ہی میں دونوں کی پیاری سی بیٹی ہوئی ۔ جس کی پیدائش کے بعد ریچا نے وزن کم کرنے سفر شروع کیا ۔

ریچا نے نہ تو کوئی کریش ڈائٹ کی، نہ ہی کمر توڑنے والی ٹریننگ پر انحصار کیا۔ ان کا فلسفہ سیدھا سا تھا اچھی نیند = صحت مند جسم۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا زیادہ ورزش جسم کو نقصان پہنچا سکتی ہے، لیکن آرام ہمیشہ فائدہ دیتا ہے۔ نیند وہ انرجی ہے جو باقی سب محنت کو نتیجہ دیتی ہے۔
ریچا کے مطابق “وزن گھٹانا صرف سلاد کھانے اور جم جانے کا نام نہیں، بلکہ نیند کو ترجیح دینا سب سے پہلا قدم ہے۔”

ان کے وزن کم کرنے کی کہانی سے یہ سبق ملتا ہے کہ جب ہم رات کو ٹھیک سے نہیں سوتے تو جسم ہارمونز کے ذریعے زیادہ بھوک محسوس کرتا ہے، میٹابولزم سست پڑ جاتا ہے اور جتنا کھاتے ہیں وہ چربی میں بدل جاتا ہے۔ دوسری طرف اگر نیند پوری ہو تو بھوک قابو میں رہتی ہے، توانائی بحال رہتی ہے اور ورزش کا اثر بھی دوگنا ہو جاتا ہے۔

یعنی اب شوہر حضرات کے وزن اور نیند پر اعتراض ہو تو برملا کہہ سکتے ہیں بیگم صاحبہ ! ڈاکٹر اور ریچا دونوں کہہ رہے ہیں سو جاؤ وزن کم ہوگا ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں