وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دورہ، ریاض میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت

وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ریاض روانہ ہوگئے ہیں، جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو (FII) کی نویں بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

وزیرِ اعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے جس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاونینِ خصوصی طارق فاطمی و بلال بن ثاقب شامل ہیں۔

ریاض میں ہونے والی یہ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور معاشی ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مختلف سیشنز میں پائیدار ترقی، اقتصادی تعاون، جدید ٹیکنالوجی اور عالمی جغرافیائی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔

دورے کے دوران وزیرِ اعظم کی سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

اس کے علاوہ، وزیرِ اعظم مختلف عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور پائیدار ترقی کے منصوبوں پر شراکت داری کے امکانات پر گفتگو کی جا سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں