33 سال بعد شاہ رخ خان کو پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کے شاندار فلمی سفر کے 33 سال بعد بھارتی حکومت کی جانب سے پہلا نیشنل فلم ایوارڈ دے دیا گیا۔

اداکاری کے میدان میں تین دہائیوں سے زیادہ کا وقت دینے کے باوجود، شاہ رخ خان کو اب تک یہ سرکاری اعزاز نہیں ملا تھا، جس پر ان کے مداح طویل عرصے سے حیران تھے۔

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں سرکاری ٹی وی چینل ’’دوردرشن‘‘ سے کیا تھا،جب کے ان کی پہلی فلم دیوانہ 1922 میں ریلیز ہوئی اس فلم سے ہی انہوں نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

اس سال کی 71 ویں نیشنل فلم ایوارڈ 2025 میں شارخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دے دیا گیا۔ اسی کیٹیگری میں اداکار وکرانت میسی کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا، جب کہ اداکارہ رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈز کی یہ تقریب بھارت میں 1954 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے، جس میں فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو مختلف کیٹیگریز میں سرکاری اعزازات دیے جاتے ہیں۔

اس بار بہترین فیچر فلم کا اعزازبارہویں فیل کو ملا جبکہ مقامی زبانوں یعنی تامل، تیلگو، گجراتی اور دیگر زبانوں کی فلموں کو بھی مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

تقریب میں مجموعی طور پر21 ایوارڈ دیے گئے، جن میں بہترین ہندی فلم، ہدایتکار، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، بہترین گیت، پلے بیک سنگر، ساؤنڈ ڈیزائن، کاسٹیوم ڈیزائن، میک اپ اور ایکشن ڈائریکشن سمیت کئی اہم کیٹیگریز شامل تھیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں